in this blog you can Download Computer Software,Computer Games,islamic books,islamic computer & mobile apps,android games,andriod apps and many more.

Post Top Ad

Monday, July 8, 2019

بلند ہیں رہیں گے رتبے تمہارے یارسول اﷲ ب

بلند ہیں رہیں گے رتبے تمہارے یارسول اﷲ

  • بلند ہیں رہیں گے رتبے تمہارے یارسول اﷲ
  • بناتے ہیں بگڑی آپ کے اشارے یارسول اﷲ

  • خاص کرم ہے آپ کاکہ بچالیاہمیں 
  • کھڑے تھے ہم جہنم کے کنارے یارسول اﷲ

  • کوئی کمی نہیں رہتی دونوں جہاں میں اسے 
  • نصیب جس کے آپ نے سنوارے یارسول اﷲ

  • اﷲ کی عطاء سے کرتے ہوتقسیم نعمتیں 
  • بھرے ہی رہتے ہیں دامن ہمارے یارسول اﷲ

  • آرزوہے سب غلاموں کی فقط ایک یہی 
  • دیکھیں آنکھوں سے مدینے کے نظارے یارسول اﷲ

  • کامیاب ہے مسلمان وہ محبت میں آپ کی 
  • ایام زندگی جس نے ہیں گزارے یارسول اﷲ
Image result for madina

  • بنائی ہے کائنات اﷲ نے تیرے نورسے 
  • روشن ہیں شمس وقمراورستارے یارسول اﷲ

  • گرانہیں سکتی کوئی طاقت انہیں د نیاکی 
  • حاصل ہیں جنہیں آپ کے سہارے یارسول اﷲ

  • دے کرعظیم قربانیاں حسین ابن حیدرنے 
  • میدان کربلامیں ہیں قرض اتارے یارسول اﷲ

  • مل جائے شفاعت جسے محشرمیں آپ کی 
  • ہوں گے اس کے وارے نیارے یارسول اﷲ

  • ہوجائیں گی مشکلیں آسان صدیقؔ اس کی 
  • محبت میں دل سے جوپکارے یارسول اﷲ


No comments:

Post a Comment